
واشنگٹن : امریکی آرٹسٹ نے کمپیوٹر پر بنائے گئے فن پارے کو 10 ارب 85 کروڑ روپے میں نیلام کردیا، ‘ایوری ڈیز: دا فرسٹ 5000 ڈیز’ نامی ڈیجیٹل کولاج اس نوعیت کا سب سے مہنگا اور منفرد فن پارہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فن پارا امریکی آرٹسٹ بیپل جن کا اصک نام مائیک انکلمین ہے نے تیار کیا تھا، جو پورے چھ کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔
کرسٹیز نامی نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیپل ان تین زندہ فنکاروں میں سے ایک جن کے فن پارے ان کی زندگی میں اتنی زیادہ قیمت میں نیلام ہوئے ہوں۔
گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے فن پارے بنانے والے 39 سالہ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ان کا کام کمپیوٹر پر تصاویر کے فارمیٹ جے پیگ پر ہے اور کسی بھی کینوس پر بنے فن پارے جیسا ہی ہے۔
The post کمپیوٹر پر تیار کردہ فن پارا 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں نیلام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from فن و ثقافت – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qIVE0C
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear