سعودی عرب: مسافروں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے، 31 مارچ خوشی کا دن - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 11 مارچ، 2021

سعودی عرب: مسافروں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے، 31 مارچ خوشی کا دن

ریاض: سعودی عرب میں ‘حرمین ایکسپریس ٹرین’ سروس 31 مارچ سے دوبارہ بحال ہونے جارہی ہے، مسافر ایک بار پھر بہترین اور آرام دہ سفری سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں جدہ اسٹیشن پر حادثے کے بعد ٹرین تباہ ہوگئی تھی جس کے بعد سے سروس معطل رہی لیکن اب پھر سے حرمین ایکسپریس ٹرین چلے گی۔ ریل 31 مارچ سے جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رواں دواں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ایکسپریس ٹرین کے اسٹیشن تیار کردیے گئے ہیں۔

اس ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے جس کا آغاز سال 2018 میں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ حرمین ٹرین کے 5 اسٹیشن ہیں جن میں مکہ مکرمہ، جدہ ائیر پورٹ، رابغ سٹی اور مدینہ منورہ شامل ہیں۔ اس ریل مشن کا مقصد سالانہ 60 ملین مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

The post سعودی عرب: مسافروں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے، 31 مارچ خوشی کا دن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38rNXWe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear