سابق لیگی ایم پی اے نے حملہ کرکے 30 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی، شہری کا الزام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 8 مارچ، 2021

سابق لیگی ایم پی اے نے حملہ کرکے 30 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی، شہری کا الزام

جہلم : سابق ن لیگی ایم پی نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر شہری پر حملہ کردیا، حملہ آور متاثرہ شخص کے لاکھوں روپے اور لائسنس یافتہ بھی ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم سے تعلق رکھنے والے شہری نے مسلم لیگ نواز کے سابق رکن صوبائی اسمبلی پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں درخواست جمع کرائی ہے۔

چوہدری ندیم خادم کے خلاف پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست میں شہری نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے نجی ریسٹورنٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی، حملہ آور 31 لاکھ روپے اور لائسنس یافتہ بندوق بھی ساتھ لے گئے۔

شہری راجہ طاہر اسلم نے مقدمہ درج کرنے کےلیے پولیس میں درخواست جمع کرائی ہے دوسری جانب ن لیگی ایم پی اے چوہدری ندیم کی جانب کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں ہماری شراکت داری ہے اور دو سال سے کچھ نہیں دیا گیا۔

The post سابق لیگی ایم پی اے نے حملہ کرکے 30 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی، شہری کا الزام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3l62FaN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear