چین سے کرونا ویکسین 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 23 مارچ، 2021

چین سے کرونا ویکسین 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گی

کراچی: فارما کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حسن عباس کا کہنا ہے کہ چین سے کرونا ویکسین 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، کین سائینو کورونا ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فارما کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حسن عباس نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے بعد چین سے بھی نجی سیکٹر کے لیے کرونا ویکسین پاکستان پہنچ رہی ہے۔

ڈاکٹر حسن کا کہنا تھا کہ چین سے کرونا ویکسین 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، کین سائینو بائیو کی پہلی کھیپ 10 ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے، یہ سنگل ڈوز ہے۔

ان کے مطابق کین سائینو بائیو کی دوسری کھیپ آئندہ ماہ پاکستان آئے گی، ویکسین لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے 3 مخصوص اسپتالوں میں دستیاب ہوگی۔

ڈاکٹر حسن عباس نے بتایا کہ کین سائینو کورونا ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے ہے، ویکسی نیشن کے لیے مخصوص اسپتال سے اپائنٹ منٹ لینی ہوگی۔

The post چین سے کرونا ویکسین 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tZQ8sH

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear