شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ کووڈ 19 کا شکار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 9 مارچ، 2021

شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ کووڈ 19 کا شکار

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، دونوں اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے ایوان صدارت نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما الاسد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایوان صدارت سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا کہ شامی صدر اور ان کی اہلیہ کووڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں تاہم دونوں کی صحت مستحکم ہے۔

بیان کے مطابق صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما نے ابتدائی علامتیں محسوس کرتے ہی کرونا وائرس ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، دونوں اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور 2 سے 3 ہفتے تک الگ تھلگ رہیں گے۔

خیال رہے کہ شام میں اب تک کرونا وائرس کے 16 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 1 ہزار 68 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، اب تک 10 ہزار 454 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ کووڈ 19 کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30qIjzu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear