صدر بائیڈن نے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج پر دستخط کردئیے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 12 مارچ، 2021

صدر بائیڈن نے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج پر دستخط کردئیے

جوبائیڈن

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا بحران کے دوران عوام کو سہولیات دینے کےلیے ریلیف پیکج دیا گیا تھا جس کی دوبارہ منظوری سابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اختتامی دور میں رُک گئی تھی۔

ریلیف پیکج اس سے قبل سینیٹ سے دو مرتبہ منظور کروایا گیا ہے تاہم سینیٹ میں پیش کردہ بل میں ترامیم کے باعث ایوان نمائندگان نے دوبارہ منظوری دی، ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 220 اور مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے تھے۔

امریکا میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کے دستخط کے بعد کرونا ریلیف پیکج نافذ العمل ہوگیا، جس کے تحت امریکی شہریوں کو 1400 ڈالر فوری دئیے جائیں گے۔

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے متوسط طبقے کو دوبارہ قدموں پر کھڑا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز نے امدادی پیکج میں دی گئی خطیر رقم کو خزانے پر بوجھ قرار دیا ہے۔

The post صدر بائیڈن نے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج پر دستخط کردئیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vccrg9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear