
سوا ت: 17سال بعد سوات کا سیدو شریف ایئرپورٹ پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ، پہلی پرواز سیاحوں کو لیکر 11 بجے ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی سوات جانیوالے سیاحوں کیلئے طویل انتطار کے بعد بڑی خوشخبری آگئی ، سیدو شریف ائیرپورٹ سترہ سال بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
سیدوشریف کے لئے پہلی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سے اڑان بھرےگی اور 11بجے سوات ایئرپورٹ پرلینڈ کرےگی وزیر اعلیٰ کے پی اوروفاقی وزیرمرادسعید خود بھی طیارےمیں سفرکریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کے وژن کومدنظررکھتے ہوئے پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں دو دن جمعہ اورسوموار کو سیدوشریف کیلئے روانہ ہوں گی۔
اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن کااپنا فضائی آپریشن کیا۔
خیال رہے سال 2014 میں دہشت گردی کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔
The post 17سال بعد سوات کا سیدو شریف ایئرپورٹ پروازوں کے لئے کھول دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3snHB2g
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear