موسم بہار کی آمد پر خصوصی رعایت، اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 27 فروری، 2021

موسم بہار کی آمد پر خصوصی رعایت، اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی : پی آئی اے نے موسم بہار کی آمد پر اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خصوصی کرائے متعارف کرادیئے ، نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے لیے خصوصی کرائے متعارف کرادیئے ، کراچی اوراسلام آباد، کراچی اورلاہورکےلئےکرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

خصوصی رعایت کے تحت 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کےساتھ یکطرفہ کرایہ7 ہزار5 سو روپے اور 40کلوسامان کےساتھ یکطرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو روپےہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا، موسم بہارمیں لوگ سفرکرنااورسیاحت کرناپسندکرتےہیں، سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرائے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ  پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک سفر کرنےوالےمسافروں کیلئے سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا مسافروں کے اضافی سامان پر 50فیصد رعایت جبکہ ایڈوانس بیگیج کی بکنگ پر بھی رعایت ہوگی۔

اس سے قبل پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروائی تھی۔

The post موسم بہار کی آمد پر خصوصی رعایت، اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OamPE8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear