
کراچی: سندھ حکومت نے سندھ بھر کے مزارات کو کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل سے سندھ بھر کے مزارات کھول دیئے جائیں گے، کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث مزارات کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ مزارات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔
اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی گئیں تھی جن کے تحت مارکیٹیں، شادی ہالز، شاپنگ مالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت کی جانب سے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 28 فروری تک لاگو رہے گا، نئے ایس او پیز کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملہ گھروں سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال چوبیس نومبر کو این سی او سی کی روشنی میں تمام اجتماعات کے انِ ڈور مقامات، کاروباری مراکز میں انِڈور جمز، کھیلوں کی اِنڈور سہولیات، سینما اور تھیٹر کے علاوہ مزارات بند کردئیے گئے تھے۔
The post مزارات کھولنے سے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NX1rlA
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear