بھارت: اجتماعی شادی کی تقریب میں جیب کترنے کی شکایات - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 28 فروری، 2021

بھارت: اجتماعی شادی کی تقریب میں جیب کترنے کی شکایات

نئی دہلی : لیٹروں نے اجتماعی شادی کو غنیمت جانتے ہوئے غریب جوڑوں کی شادی میں شریک افراد کی جیب کاٹ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شادی کے مالی وسائل برداشت نہ کرنے والے نوجوانوں لڑکے لڑکیوں کی اجتماعی شادی اکثر صوبوں میں کروائی جاتی ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے امپور شہر میں وزیراعلیٰ شادی اسکیم کے تحت ہونے والی 107 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شریک افراد کی جیب کاٹ لی۔

پولیس کو درج شکایت میں متاثرین کی جانب سے پیسے اور موبائل فون چوری ہونے کی شکایت کروائی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کی حکومت کی جانب سے کرونا ڈاوٗن کے بعد پہلی اجتماعی شای ہے، اس سے قبل بھی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کروایا جاتا رہا ہے البتہ کرونا کی وجہ سے یہ تقریب روک دی گئی تھی۔

The post بھارت: اجتماعی شادی کی تقریب میں جیب کترنے کی شکایات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3b0n912

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear