کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے، آرمی چیف - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 5 فروری، 2021

کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے، آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسز کے لاک ڈاون کا سامنا کررہے ہیں لیکن اب اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

The post کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے، آرمی چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oUHecF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear