سعودی عرب: ڈیڑھ لاکھ ریال کی چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 1 فروری، 2021

سعودی عرب: ڈیڑھ لاکھ ریال کی چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں پونے 2 لاکھ ریال کی چوریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے 5 افراد کا تعلق یمن سے ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پولیس نے ایک غیر ملکی کارکن کو لوٹنے اور 5 تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتیں کرنے والے 6 افراد کو گرفتارکیا ہے۔

گرفتار افراد میں سے ایک سعودی شہری اور 5 یمنی تارکین وطن ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ میں شامل افراد نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 1 لاکھ 80 ہزار ریال مالیت سے زیادہ کا سامان چوری کیا، دوران حراست انہوں نے مسروقہ سامان چھپانے کے مقام کی بھی نشاندہی کی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پبلک پراسیکیوشن کو تمام معلومات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

The post سعودی عرب: ڈیڑھ لاکھ ریال کی چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3alblor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear