اوکاڑہ: ہراسانی کے خلاف تھانے جانے والے بچے کے ساتھ پولیس اہلکار کی نازیبا گفتگو - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 25 فروری، 2021

اوکاڑہ: ہراسانی کے خلاف تھانے جانے والے بچے کے ساتھ پولیس اہلکار کی نازیبا گفتگو

اوکاڑہ: تمام تر اصلاحات کے باوجود پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہوا، اب اوکاڑہ واقعے نے پولیس کی اخلاقی تربیت کا بھی پول کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بارہ سالہ لڑکا ہراساں کئے جانے کی شکایت لے کر تھانے پہنچا تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے بچے سے نازیبا گفتگو شروع کردی۔

بارہ سالہ لڑکا ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس کو بتاتا رہا، مگر پولیس اہلکار نے داد رسی کے بجائے اس سے نازیبا گفتگو جاری رکھی، پولیس اہلکاروں کی نازیبا گفتگو کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ویڈیومیں پولیس اہلکا رکو لڑکے سےنازیباً گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے، لڑکے کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post اوکاڑہ: ہراسانی کے خلاف تھانے جانے والے بچے کے ساتھ پولیس اہلکار کی نازیبا گفتگو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dEoQ66

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear