پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 12 فروری، 2021

پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خوشخبری سنائی ہے کہ اچھا وقت دروازے پر دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے، مخالفین کی ہر سازش بری طرح ناکا م رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، مخالفین ہمیشہ پیچھے رہ جائیں گے، سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کیا، سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

صوبائی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کی پالیسیوں میں عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ نظام میں سرائیت خرابیوں کو درست کرنے کے لیے مشکل فیصلے کیے، ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ عوامی فلاح اور ملکی مفاد کیلئے فیصلے کررہے ہیں۔

The post پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ddlq9Y

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear