سعودی عرب: جنرل اور سپراسٹورز میں نئے قوائد وضوابط کا نفاذ ہوگیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 11 فروری، 2021

سعودی عرب: جنرل اور سپراسٹورز میں نئے قوائد وضوابط کا نفاذ ہوگیا

ریاض: سعودی عرب کے جنرل اور سپراسٹورز میں نئے قوائدوضوابط کے پہلے مرحلے کا نفاذ ہوگیا جبکہ دیگر اصولوں کو اگلے مرحلے میں نافذ کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے دو مرحلوں میں بقالوں اور سپراسپٹورز کے لیے نئے ضابطوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے مرحلے کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے۔

پہلے مرحلے کے تحت جنرل اور سپراسٹورز میں تمام اشیا پر نرخوں کے ٹیگ لگانا، لائسنس کا مؤثر ہونا، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ کا پابند بنایا گیا ہے۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں ای بل کے اجرا ، نئے بورڈز کی تنصیب اور اسٹورز کا فرنٹ شفاف شیشے کا ہونا شامل ہے۔ عمومی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت اشیا رکھنے والی جگہوں کو بھی صاف رکھنا لازمی ہوتا ہے۔

ایک بیان میں وزارت بلدیات نے کہا تھا کہ جنرل اور سپر سٹورز کے نئے ضابطے دو مراحل میں نافذ ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 29 جون 2021 سے کیا جائے گا۔

The post سعودی عرب: جنرل اور سپراسٹورز میں نئے قوائد وضوابط کا نفاذ ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3d2ZtdY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear