ولی عہد محمد بن سلمان سرجری کے بعد گھر منتقل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 25 فروری، 2021

ولی عہد محمد بن سلمان سرجری کے بعد گھر منتقل

محمد بن سلمان

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کچھ روز قبل اپنڈکس کی تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو ریاض میں واقع کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر پہنچایا گیا تھا جہاں ان کی اپنڈی سائٹس کا معائنہ کرنے کے بعد لیپرواسکوپک سرجری کی گئی۔

ولی عہد کے اپنڈی سائٹس کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال نے شاہی محل منتقل کردیا، جہاں ان کی طبیعت خاصی بہتر ہے۔

The post ولی عہد محمد بن سلمان سرجری کے بعد گھر منتقل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NTRPIe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear