امارت میں کتنے لاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگا دی گئی؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 26 فروری، 2021

امارت میں کتنے لاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگا دی گئی؟

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 58 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا وائرس ویکسین دی جاچکی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو 3 ہزار 25 کووڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ جمعرات کو صحت یاب ہوجانے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 678 رہی۔

ایک روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 رہی۔

وزارت صحت نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ کووڈ 19 کے جمعرات کو 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 662 ہوگئی ہے۔

ملک میں وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 59 ہوچکی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 82 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 95 ہزار 866 افراد کے کووڈ 19 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ جمعرات 25 فروری 2021 تک 58 لاکھ 46 ہزار 36 افراد کو کرونا وائرس ویکسین دی جاچکی ہے۔

The post امارت میں کتنے لاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگا دی گئی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37P7cc2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear