‘کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 1 فروری، 2021

‘کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے’

مراد علی شاہ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے وزیر اعلیٰ سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کےریکارڈ پروزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے، اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جائیں گے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریژری میں2خاندانوں پرنوازشات سندھ کےعوام سے دھوکہ ہے، سندھ میں زیادہ مستحق اور قابل بھی وزیراعلیٰ کے دوست ہی ہیں، سندھ میں کرپشن مافیا کےسرپرست مرادعلی شاہ ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ کے حالات ،وزیراعلیٰ کی نوازشیں دشمنی کے مترادف ہیں، نااہل مرادعلی شاہ سندھ کی تاریخ کے بدترین کرپٹ وزیراعلیٰ ہیں، سندھ کےاربوں روپے لوٹنے والے نجی محفلوں پرخرچ کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات پی پی پی کے خاتمے تک نہیں بدل سکتے، تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی کرپشن کومنطقی انجام تک پہنچائےگی۔

The post ‘کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MedLNW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear