جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 24 جنوری، 2021

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان ان کے نائب ہونگے۔

سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابراعظم کپتان، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی ، فواد عالم ، سعود شکیل ،فہیم اشرف،محمدنواز،محمد رضوان نائب کپتان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد،نعمان علی، ساجدخان، یاسرشاہ، حارث رؤف اور حسن علی بھی حتمی اسکواڈ میں شامل ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر تابش خان بھی اسکواڈکا حصہ ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

The post جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39WNTha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear