سعودی شہری یہ بہترین سہولت گھر بیٹھے حاصل کریں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 27 جنوری، 2021

سعودی شہری یہ بہترین سہولت گھر بیٹھے حاصل کریں

ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں مریض گھر سے بیٹھ کر آن لائن ڈاکٹروں سے اپنی بیماری سے متعلق آن لائن مشورہ لے سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے مریضوں کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں بیمار افراد موبائل کے ذریعے اپنے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت انات اور صحتی نامی ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ورچول سروس ان مریضوں کے لیے نہایت کارآمد ہوگی جن کی صحت زیادہ خراب نہیں اور وہ فوری طور پر آسانی سے طبی مشورے حاصل کر سکیں گے۔

کوروناوائرس: خبردار، سعودی عرب میں ایسا کرنے پر 1 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

اس حوالے سے وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حکمت عملی سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی اور وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی محدود ہوجائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور اموات کی شرح بھی حیران کن حد تک گر گئی۔ مملکت میں وائرس کے 213 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے 333 مریضوں کی تعداد تشویش ناک ہے، نئے کیسز میں سے 57 ریاض، 13 مکہ اور چار مدینہ میں سامنے آئے۔

The post سعودی شہری یہ بہترین سہولت گھر بیٹھے حاصل کریں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MqARjV

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear