شہر قائد میں “کچرا مافیا” سرگرم ، صفائی کے عملے پر دھاوا بول دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 23 جنوری، 2021

شہر قائد میں “کچرا مافیا” سرگرم ، صفائی کے عملے پر دھاوا بول دیا

کراچی: شہر قائد کئی دہائیوں سے مختلف مافیاز کے چنگل میں رہا، اب نئی مافیا نے بھی کراچی میں پنجے گاڑھنے شروع کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کچرا اٹھانے پر بھی جھگڑے ہونے لگے، کچرا مافیاز نے اپنے اپنے علاقے بنارکھے ہیں، جس کے باعث کوئی دوسرا عملہ اس علاقے سے کچرا نہیں اٹھاسکتا۔

اسی طرح کا واقعہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے اختر کالونی یوسی ون میں پیش آیا، جہاں کچرا اٹھانے والے گروہ نے لوکل کنٹریکٹر کے عملے پر صفائی کے دوران دھاوا بول دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اے آروائی نیوز نےواقعےکی ویڈیو  حاصل کرلی ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ کمپنی کا عملہ علاقے میں کچرا اٹھانے پہنچا تھا، جہاں پہلے سے موجود چند افراد نے انھیں کچرا اٹھانے سے منع کیا، جس پر جھگڑا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوکل کنٹریکٹر سے قبل علاقے کا کچرا افغان شہری اٹھاتے تھے، چند روز سے ان کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post شہر قائد میں “کچرا مافیا” سرگرم ، صفائی کے عملے پر دھاوا بول دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3651bXW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear