اسلام آباد پولیس میں تقرری وتبادلے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 22 جنوری، 2021

اسلام آباد پولیس میں تقرری وتبادلے

اسلام آباد: ملکی دارالحکومت کے محکمہ پولیس میں نئی تقرری و تبادلے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں ایس ایس پی خالد رشید کو ایس ایس پی لااینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا۔ جبکہ ایس پی عثمان ٹیپو اے آئی جی آپریشنز اور ملک نعیم ایس پی ڈی تعینات ہوگئے۔

اسی طرح حمزہ ہمایوں ایس پی ٹریفک اور عبدالرزاق کو ایس پی ایس ایس جی تعینات کردیا گیا۔

ارشد محمود ایس پی انوسٹی گیشن اور زبیر شیخ ایس پی اے آر یو تعینات ہوگئے۔ چیف کمشنر آفس سے تمام تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی پولیس کے شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرایع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے شعبے کی ری اسٹرکچرنگ ہوگی جس کے تحت محکمہ انوسٹی گیشن میں 19 گریڈ کا ایس ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سی ٹی ڈی کو ڈی آئی جی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post اسلام آباد پولیس میں تقرری وتبادلے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39Ozio0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear