بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس: فرزانہ راجا کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 29 جنوری، 2021

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس: فرزانہ راجا کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

اسلام آباد : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجا کےشریک ملزم سلمان خالد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے اور کہا نیب کو مفید معلومات دے سکتا ہوں، سب بتانے پر تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن پر دائر نیب ریفرنس کا ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا ، فرزانہ راجا کےشریک ملزم سلمان خالد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی ہے۔

سلمان خالد بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیں، سلمان خالدنے فرد جرم عائد ہونےسےقبل احتساب عدالت میں درخواست دائرکی ، درخواست میں مؤقف اختتار کیا ہے کہ چیئرمین نیب کو ہدایت کی جائے، معافی کی درخواست قبول کریں، نیب کو مفید معلومات دے سکتا ہوں، سب بتانے پر تیار ہوں۔

عدالت نے فرزانہ راجا سمیت تمام ملزمان کو فردجرم کیلئے15فروری کوطلب کررکھاہے ، فرزانہ راجہ پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کا الزام ہے۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ، ریفرنس میں انیس ملزمان کو فریق بنایا گیا تھا ، نیب ریفرنس میں کہا تھا کہ اشتہارات جاری کرنے کے نام پر من پسند لوگوں کو نوازا گیا۔

The post بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس: فرزانہ راجا کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39qE8bV

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear