پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کئے جانے والے دوسرے جدید ترین بحری جہاز کی لانچنگ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 30 جنوری، 2021

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کئے جانے والے دوسرے جدید ترین بحری جہاز کی لانچنگ

شنگھائی: پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین بحری جہاز فریگیٹ 054 کی تقریب رونمائی کی گئی ، جہازہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کے جانے والے دوسرے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی، تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چین میں کیاگیا، پاک بحریہ کے کموڈور اظفرہمایوں تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے، سینسرزسےلیس ہوگا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مزید مضبوط ہو گا۔

فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں کا اس موقع پر کہنا تھا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاک چین دوستی کی عکاس ہے۔

The post پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کئے جانے والے دوسرے جدید ترین بحری جہاز کی لانچنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Yug2qw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear