رکن سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو اہم خط لکھ دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 29 جنوری، 2021

رکن سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو اہم خط لکھ دیا

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کو ای اینڈ ڈی رولز کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹ افسران سندھ میں پوسٹنگ پر ہیں ای اینڈرولز پر جلد عمل کرایا جائے، 10سال سے زائد عرصے سے بدعنوان افسران پوسٹنگ پر ہیں۔

خط کے متن کے مطابق سندھ میں کرپشن کو صوبائی حکمرانوں نے ادارہ بنایا ہوا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں کرپٹ افسران کئی سال سے بڑی پوسٹنگ پر لطف اندوز ہورہے ہیں، پلی بارگین کرنے کے باوجود کرپٹ افسران عہدوں پر موجود ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسرن غلط طریقوں سے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں، کرپٹ افسران کی ترقی روک کر انہیں جبری ریٹائر کیا جائے، سندھ حکومت13 سال سے ایسے افسران کو ڈھال بنا کرکرپشن کررہی ہے۔

انہوں نے خط میں مطالبہ کیا کہ کرپٹ بیوروکریٹس ختم کرنے کے لیے ای اینڈڈی رولز سختی سے نافذ کیا جائے۔

The post رکن سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو اہم خط لکھ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NDoNfK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear