گورنر سندھ نے گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پر مبنی قرار دے دی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 28 جنوری، 2021

گورنر سندھ نے گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پر مبنی قرار دے دی

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا فیملی کی گاڑی کی ویڈیو بناکر انتہائی بری حرکت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کی گاڑی کی ویڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آج گورنرہاؤس کی گاڑی کی ایک ویڈیووائرل ہوئی، گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پرمبنی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بتایا جا رہا ہے گورنرہاؤس کی گاڑی میں کتےکوگھمایاجارہاہے، اصل میں گاڑی میں میری بیٹی اوراہلیہ موجودتھیں، جس کو پروٹوکول کہا جارہا ہے وہ میری فیملی کی سیکیورٹی تھی۔

،گورنرسندھ نے کہا کہ جوصاحب ویڈیوبنارہےتھےاس کی حکومت بےانتہاالزامات کی زدمیں ہے، ویڈیو جاری کرکےانتہائی غیرسنجیدہ حرکت کی گئی، فیملی کی گاڑی کی ویڈیو بناکر انتہائی بری حرکت کی گئی۔

وہ باربارگاڑی کےبرابراپنی گاڑی لاکرویڈیوبنانےکی کوشش کررہےتھے، گاڑی کےآگےپولیس موبائل سیکیورٹی کےتحت تھی۔

خیال رہے گورنر ہاؤس کی گاڑی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی میں ایک کتا بیٹھا تھا اور اس کے ساتھ پروٹوکول موجود تھا ، ویڈیو تیمور تالپور کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

The post گورنر سندھ نے گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پر مبنی قرار دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pqb22f

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear