رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 30 جنوری، 2021

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم پر قتل، بھتہ خوری اورپولیس مقابلوں کے مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزاورپولیس نے اورنگی مومن آبادمیں مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجر کا کہنا ہے کہ ملزم قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان ، پولیس مقابلوں ، منشیات فروشی اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری کے خوف سےبیرون ملک روپوش تھا ، اسماعیل عرف پینتراچندماہ قبل گینگ وارفعال کرنےواپس آیا تھا، ملزم کومزیدقانونی کارروائی کیلئےپولیس کےحوالےکردیاگیا ہے۔

The post رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3r9Leb3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear