کیا خروج وعودہ میں ایک سے زائد مرتبہ توسیع ہو سکتی ہے؟ سعودی حکومت نے بتادیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 23 جنوری، 2021

کیا خروج وعودہ میں ایک سے زائد مرتبہ توسیع ہو سکتی ہے؟ سعودی حکومت نے بتادیا

ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے میں ایک سے زائد بار توسیع سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ فیصلہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہری کی جانب سے استفسار پر کیا تھا۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ اس کا فیملی ڈرائیور مملکت سے باہر ہے، اس کا خروج و عودہ ختم ہوگیا تھا، اس کی توسیع ہوگئی مگر وہ واپس نہیں آسکا، کیا بیرون مملکت موجود غیر ملکیوں کے خروج وعودۃ ویزے میں ایک سے زائد مرتبہ آن لائن توسیع ہوسکتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب: شہریوں کے لیے معیشت کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

محکمہ پاسپورٹ نے اپنے جواب میں کہنا تھا کہ ابشر کے ذریعے سداد سروس پر خروج و عودۃ ویزے کی فیس ادا کرکے خروج وعودہ کی مدت میں ایک سے زائد مرتبہ تو سیع توسیع ہوسکتی ہے۔

واضح رہے مملکت میں مقیم تارکین کو وطن جانے کے لیے ایگزٹ ری انٹری ویزا حاصل کرنا پڑتا ہے جس کی ماہانہ فیس 100 ریال ہے۔

The post کیا خروج وعودہ میں ایک سے زائد مرتبہ توسیع ہو سکتی ہے؟ سعودی حکومت نے بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39WqHQb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear