ٹرمپ کا مواخذہ، ڈیمو کریٹس کا بڑا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 24 جنوری، 2021

ٹرمپ کا مواخذہ، ڈیمو کریٹس کا بڑا فیصلہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذےکی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ٹرمپ کےمواخذے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوگی، مواخذے کی سماعت کے لئے ایوان نمائندگان آئندہ پیر کو سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف الزامات بھجوائیں گے، ڈیموکریٹس نے سابق صدر کےخلاف واشنگٹن ہل حملے میں بغاوت پر اکسانےکا الزام عائد کر رکھا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے مواخذے کیلئےکم ازکم17ری پبلکن سینیٹرز کی حمایت درکار ہے، سینیٹ میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہونا مشکل ہے کیونکہ صرف پانچ ری پبلکن سینیٹرز ٹرمپ کے مواخذے کےحق میں ہیں۔

ادھر سینیٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےخلاف مواخذےکی سماعت منصفانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  جو بائیڈن نے اوول آفس میں پہلا روز کیسے گزارا؟

واضح رہے کہ امریکا کے تین بینکوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروباری اکاؤنٹس بند کر دیئے، یہ کارروائی امریکی پارلیمنٹ پر 6 جنوری کو ان کے حامیوں کے حملے کے بعد کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کو فلوریڈا کے ایک بینک یونائیٹڈ نے بھی ٹرمپ کے تمام اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد فلوریڈا بینک بھی ان اداروں کی فہرست میں شامل ہوا جنھوں نے سابق امریکی صدر کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے یونائیٹڈ بینک میں 2 منی مارکیٹ اکاؤنٹس تھے جن کی مالیت 51 لاکھ سے ڈھائی کروڑ ڈالر کے درمیان ہیں۔

The post ٹرمپ کا مواخذہ، ڈیمو کریٹس کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3peJOeP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear