کراچی : نامور شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی انتقال کرگئے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 26 جنوری، 2021

کراچی : نامور شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی انتقال کرگئے

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے، وہ 7 جولائی 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا رضائے الہٰی سے کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ریحان اعظمی کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر ریحان اعظمی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار ملیر میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم شاعر ریحان اعظمی نے کئی ہزار حمد ، نعت ، نوحے ، مرثیہ اور غزلیں لکھیں، ریحان اعظمی نے عالمی اور قومی سطح پر کئی اعزازات بھی حاصل کئے۔

The post کراچی : نامور شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sVF0x2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear