کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی اننگز جاری، نگاہیں اظہر اور فواد پر مرکوز - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 27 جنوری، 2021

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی اننگز جاری، نگاہیں اظہر اور فواد پر مرکوز

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم اپنی نامکمل اننگز آج سے دوبارہ شروع کرےگا، پا کستان کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

گذشتہ روز جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو 33 رنز پر قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر عمران بٹ 9 رنز بنا کر فاسٹ بولر ربادا کا شکار بنے جبکہ عابد علی کو بھی 4 رنز پر ربادا نے بولڈ کیا، کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا کر مہارا راج کو وکٹ دے بیٹھے، نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج اور اینرک نورٹ جی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر سب سے زیادہ رنز بناکر نمایاں رہے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لنڈے 35 فاف ڈوپلیسی 23،ربادا 21، ایڈن میکرم 13، ریسی وینڈرڈوسن 17، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15، تمبا باؤما 17، کیوش مہاراج صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر جوڑی نے جنوبی افریقہ کی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاسر شاہ نے 3 جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں کراچی میں آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں مہمان ٹیم 160 رنز سے سرخرو ہوئی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

 

The post کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی اننگز جاری، نگاہیں اظہر اور فواد پر مرکوز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iPtzlW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear