اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پھر اعزازی صدر منتخب - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 7 دسمبر، 2020

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پھر اعزازی صدر منتخب

اسلام آباد : جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان مسلسل چھٹی بار فیڈریشن کے اعزازی صدر بنائے گئے ہیں، جہانگیر اسٹار جہانگیر خان مسلسل 12 سال سے اعزازی صدر منتخب ہورہے ہیں۔

پاکستان کو عالمی چیمپیئن بنانے والے جہانگیر کو اگلے دو برس مزید اعزازی صدر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

عالمی فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں ممبران نے انگلینڈ کی زینا وولڈرچ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی نئی صدر منختب ہوئی ہیں جبکہ چلی،لیبیا کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے نئے ممبران کے طور پر شامل کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ جہانگیر خان پہلی مرتبہ 28 نومبر 1981 کو ٹورنٹو میں کھیلی گئی ورلڈ اوپن کے فائنل میں آسٹریلیا کے جیف ہنٹ کو شکست دے کر دنیا کے سب سے کم عمر ورلڈ چیمپیئن بنے تھے۔

The post اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پھر اعزازی صدر منتخب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VOMN08

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear