
اسلام آباد: اگلے سال فروری یا مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جہاں سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ چار جنوری کوکرے گا، صدر مملکت کے ریفرنس پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔
ریفرنس پر ابتدائی سماعت چار جنوری کو دوپہر ایک بجے کی جائے گی، حکومت نے صدارتی ریفرنس کے ذریعے عدالت سے رائے مانگی ہے کہ کیا سینیٹ الیکشن آئینی ترمیم کےبغیراوپن بیلٹ کےذریعےہوسکتاہے؟۔
The post سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nYzHtM
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear