برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح مری پہنچ گے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 13 دسمبر، 2020

برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح مری پہنچ گے

مری : برفباری سے لطف اندوز ہونے کےلیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کے خوبصورت ترین مقام کوہ مری کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مری کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، برفباری کے باعث جی پی او چوک، جھیگا گلی اور گرد و نواح میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعدد ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنس چکی ہیں لیکن ٹریفک وارڈن غائب ہیں۔

کوہ مری پر سیر و تفریح میں مشغول سیاحوں کی جانب سے ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیاں کی جاری ہیں جس کے باعث سیاحوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

The post برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح مری پہنچ گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qZ62Tt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear