کرونا وائرس: پشاور میں‌ ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 14 دسمبر، 2020

کرونا وائرس: پشاور میں‌ ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

پشاور : خیبرپختونخوا میں شہریوں کو کرونا سے بچاتے ہوئے ایک اور فرنٹ لائن ورکر کوویڈ -نائنٹین سے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک اور فرنٹ لائن ورکر کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔

پرونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر الماس نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جو جانبر نہ ہوسکی اور دوران علاج ہی دم توڑ گئیں۔

پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 31 ڈاکٹرز انتقال کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مہلک وبا کرونا وائرس کے مزید دو ہزار 362 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں میں مزید 36 افراد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

The post کرونا وائرس: پشاور میں‌ ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qWp0d0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear