‘نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’ فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 9 دسمبر، 2020

‘نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’ فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس اعوان نے کہا کہ ہاؤس آف شریف کرپشن کی کمائی بچانے کےلیے جنگ کررہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان خیالات کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل اسٹنٹ ہے، اصل میں ہاؤس آف شریف اپنی کرپشن کی کمائی بچانے کی جنگ کررہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا مسترد کیا ہوا ٹولا اراکان اسمبلی کو ڈھال بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ناکامی و نامرادی پی ڈی ایم ٹولے کا مقدر ہوگئی۔

The post ‘نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’ فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36WcBOw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear