سعودی عرب: نیا ٹیکس عائد، کن افراد پر لاگو ہوگا؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 6 دسمبر، 2020

سعودی عرب: نیا ٹیکس عائد، کن افراد پر لاگو ہوگا؟

ریاض: سعودی عرب میں الیکٹرانک ٹیکس بل کی منظوری دیتے ہوئے اسے ہر ٹیکس دینے والے شہری پر لازم کردیا گیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق محکمہ زکواۃ و آمدنی نے کہا ہے کہ کونسل نے الیکٹرانک ٹیکس بل کی منظوری دے دی ہے، محکمے کے مطابق ٹیکس بل کسی الیکٹرانک ذریعے سے جاری ہوگا اور سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنے والے کو دیا جائے گا۔

محکمہ زکواۃ و آمدنی کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال سعودی عرب میں ہر ٹیکس دینے والے شہری پر لازم ہوگا۔

محکمے کے مطابق الیکٹرانک بل میں کاغذی بل شامل نہیں ہوگا یا ان کاغذی بلوں کو الیکٹرانک بل شمار نہیں کیا جائے گا جنہیں اسکین یا تصویر کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔

نئے ضوابط کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنے والے تمام اداروں کو الیکٹرانک بل کا پابند بنایا جائے گا اور اپنے تمام معاملات میں انہیں الیکٹرانک بل دکھانا ہوگا۔

ضابطے کے مطابق الیکٹرانک نوٹیفیکیشن بھی الیکٹرانک بل کی طرح قابل اعتبار ہوگا۔

اس کے علاوہ وہ تمام دفعات جو ٹیکس بل، کریڈٹ اور ڈیبٹ نوٹس پر لاگو ہوں گی، بلز کی حفاظت اور جاری کرنے کے طریقہ کار پر بھی ان کا اطلاق ہوگا۔

The post سعودی عرب: نیا ٹیکس عائد، کن افراد پر لاگو ہوگا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gjqSYK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear