پنجاب میں شدید دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

پنجاب میں شدید دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے قبضہ جمالیا، قومی شاہراہ پر لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا، موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اورفوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے منظر دھندلا دیا، قومی شاہراہ پر دھند کی چادر تنی تو حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔

قومی شاہراہ پر ٹھوکر نیازبیگ، مراکہ ،مانگامنڈی، پتوکی، رینالہ خورد، ساہیوال، ہڑپہ ، میاں چنوں، لودھراں، بہاولپور اور اوکاڑہ میں دھند راج ہے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

قومی شاہراہ پر خانیوال، ملتان اور بستی ملوک میں بھی دھند جبکہ لاہور سے ملتان موٹر وے ایم تھری شدید دھند کے باعث بند کردیا ہے اور موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

The post پنجاب میں شدید دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gEqjZG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear