رحیم یار خان میں دھماکہ، 4افراد جھلس کر زخمی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 13 دسمبر، 2020

رحیم یار خان میں دھماکہ، 4افراد جھلس کر زخمی

رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں واقع نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے کے باعث تباہی پھیل گئی، جبکہ عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

سلنڈر دھماکے کے باعث اسپتال کے مختلف وارڈ میں خوفناک آگ بھڑک ٹھی جبکہ چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمں جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

The post رحیم یار خان میں دھماکہ، 4افراد جھلس کر زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37cRirU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear