کراچی: گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بہن بھائی جاں بحق - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 29 دسمبر، 2020

کراچی: گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بہن بھائی جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم وجوہات کے باعث لگنے والی آگ نے تین بچوں کی زندگی کا چراغ بھسم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں آج علی الصبح دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں آگ لگنے کے باعث تین بہن بھائی جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ، اہلیہ اور ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنےسے ایک سالہ عمیمہ، پانچ سالہ ثانیہ اور چھ سالہ حمزہ جاں بحق ہوئے،واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اس سے قبل فائربریگیڈکی دو گاڑیوں کی مدد سے گھر میں آگ بجھائی گئی، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیاجاسکا، پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی دو منزلہ مکان کےگراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر تھی۔

The post کراچی: گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بہن بھائی جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WYu3vL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear