سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ گھروں کے رہائشی منصوبے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 12 دسمبر، 2020

سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ گھروں کے رہائشی منصوبے

ریاض: سعودی عرب میں شہریوں کے لیے 3 لاکھ گھروں کے رہائشی منصوبے تعمیر کیے گئے جس سے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے فائدہ اٹھایا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام سے 3 لاکھ سے زائد سعودی خاندان مستفید ہوئے ہیں۔

وزارت ہاوسنگ کا سکنی منصوبہ سعودی شہریوں کو مملکت کے 8 علاقوں میں مختلف فنانسنگ کے ذریعے زمینیں اور مکانات فراہم کرتا ہے، اس منصوبے کا مقصد ایسے بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا ہے جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔

ہاؤسنگ کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ ریاض کے قریب شقرہ اور العینیہ میں بنگلوں کے لیے 11 منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں الخرمہ رہائشی منصوبہ، القصیم میں العنیزہ رہائشی منصوبہ، اس کے علاوہ مملکت کے مشرقی علاقوں میں الخبر، حفر الباطن اور الاحسا۔ دوسری جانب شمالی سرحدی علاقوں میں رفحا ہاؤسنگ پروجیکٹ، حائل ہاؤسنگ پروجیکٹ اور القریات ہاؤسنگ منصوبہ الجوف اور اس کے علاوہ نجران ہاؤسنگ پروجیکٹ شامل ہے۔

دریں اثنا ہاؤسنگ کی وزارت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تاحال 42 ہاؤسنگ پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں، ان منصوبوں میں 14 ہزار گھروں کو رہنے کے لیے مکمل کیا جا چکا ہے۔

The post سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ گھروں کے رہائشی منصوبے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qRJG5W

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear