پہلا ٹیسٹ: 388 کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑی آؤٹ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 27 دسمبر، 2020

پہلا ٹیسٹ: 388 کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑی آؤٹ

ترنگا : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آٹھویں وکٹ کے نقصان پر کیویز نے 388 بنالیے۔

نیوزی لینڈ کے ترنگا شہر میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے، جس میں کیویز کھلاڑی محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے مجموعی اسکور 388 تک لے جاچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 383 رنز گری جبکہ ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور اس طرح پاکستان نے 388 کے مجموعے پر میزبان ٹیم کا آٹھواں کھلاڑی بھی پویلین بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک نیوزی لینڈ‌ پہلا ٹیسٹ: دن کے اختتام پر کیویز نے 222 رنز بنالیے

خیال رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 222 رنز بنائے تھے، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی فیلڈرز نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کیچ ڈراپ کیے تھے۔

جن میں سے دو کیچ کیوی کپتان کین ولیمسن کے تھے، ولیمسن نے ڈراپ کیچز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 94 رنز بنائے تھے۔

The post پہلا ٹیسٹ: 388 کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑی آؤٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mQK0yW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear