‘آپ نے انڈر19 کیساتھ کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 28 دسمبر، 2020

‘آپ نے انڈر19 کیساتھ کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں’

اسلام آباد : وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ای اسٹیمپ شروع کرنے جارہے ہیں، یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹے میں مکمل ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اب صرف ایک دن میں ہوگی، تین سروس اسٹیشن بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، ناردا، رجسٹریشن، آئی سی ٹی اور ٹریفک پولیس اکٹھے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سارے اسلام آباد کا پٹوار کار ختم کردیں گے، غیر ضروری محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، کل بلاول وزیر اعظم کے مراد علی شاہ نے نعرہ لگایا ہے، آپ نے انڈر 19 کےساتھ ہی کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں۔

آصف زرداری سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری وہ سیاست دان ہیں جنہوں نے جیل کا زیادہ وقت اسپتالوں میں گزارا ہے، آصف زرداری نے کریمنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی ہے، آصف زرداری کو پتا ہے کہ اثرات سے بچنے کےلیے کیا کرنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان سب لوگوں کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب سے ہے اور ان کی لڑائی ہے کہ نیب کے کیسز ختم کردیں، ان کی لڑائی ہے کہ منظور پاپڑ والا اور باقی کیسز بھول جاؤ۔

The post ‘آپ نے انڈر19 کیساتھ کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hjOwoo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear