The World Health Organization has sounded the alarm - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 23 نومبر، 2020

The World Health Organization has sounded the alarm

جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے نمائندہ خصوصی برائے کووڈ 19 ڈیوڈ نابارو نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو 2021 کے آغاز میں کروناوائرس کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈیوڈ نابارو کا کہنا تھا کہ یورپ میں پہلی اور دوسری کے بعد اب کرونا کی تیسری لہر کا خدشہ ہے، دنیا اگر دوسری لہر کو قابو کرنے میں ناکام رہی تو وبا کی تیسرے لہر بھی دنیا میں پھیلے گی جس سے مزید نقصانات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرونا کے آغاز میں اس پر قابو نہیں پاسکے اور موقع گنوا دیا، اب وائرس کی دوسری لہر ہے، اگر حکومتوں نے ضروری ڈھانچہ نہیں بنایا تو اگلے سال کرونا وائرس کی تیسری لہر ہوگی۔

اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں کرونا کیسز میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اب پھر سے وبائی مرض بڑھ رہا ہے، جرمنی اور فرانس میں مجموعی طور پر 33 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔

کرونا ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی؟

انہوں نے بتایا اسی طرح آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ میں روزانہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، سوئٹزرلینڈ میں بیماریوں اور اموات کی شرح بلند سطح تک پہنچ سکتی ہے، کرونا کے خلاف سخت حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

ڈیوڈ نابارو کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں انفیکشن کی شرح نسبتاً کم ہے۔

The post عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fmLiQ5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear