‘کرونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 25 نومبر، 2020

‘کرونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے’

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے خبردار کیا ہے کہ اپوزیشن کی کرونا پر غیرسنجیدگی ملک وقوم کے لیے نقصان دہ ہوگی، وبا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر توانائی اختر ملک ودیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مخالفین جلسوں کی سنچری کرلیں تو بھی حکومت جانے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرن والے اپنے اور دوسروں کے دشمن ہیں، امریکا جیسے حالات سے بچنے کے لیے کرونا ایس اوپیزپرعمل لازم ہے۔ عوام حکومت، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ متحد کھڑے ہیں، مڈٹرم انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023تک صبر کریں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ عوام ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔

چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے موقع پر یہ بھی کہا کہ حکومتی ایجنڈا عام آدمی کو مضبوط اور ہر شعبے میں ریلیف دینا ہے، سرکاری یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اپوزیشن اپنے مقاصد میں ناکام ہوچکی ہے۔

The post ‘کرونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JedGrG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear