حکومت نے انسداد ریپ کے قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 24 نومبر، 2020

حکومت نے انسداد ریپ کے قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد : حکومت نے  انسدادریپ کےقانون کے مسودے کو حتمی شکل دیدی،  خصوصی عدالتوں کی تشکیل سے تیز رفتار اور مؤثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق انسداد ریپ کےقانون کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کاتحفظ اور ملزمان کاریکارڈ رکھنا ہے ، خصوصی عدالتوں کی تشکیل سے تیز رفتار اور مؤثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہیں.

یاد رہے وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئےآرڈیننس لانے کافیصلہ کرتے ہوئے زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم نے قانون سازی کیلئےمزیدوقت دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا زیادتی کےواقعات کی روک تھام ہرصورت یقینی بنانی ہوگی، سنگین نوعیت کےمعاملےپر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے، دن رات کام کریں لیکن معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں اور فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعےانصاف فراہمی یقینی بنائی جائے۔

The post حکومت نے انسداد ریپ کے قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m0nSCw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear