ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 22 نومبر، 2020

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس کے کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے، گزشتہ 15دن میں وینٹی لیٹرز پر کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، دوسری لہر کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، پی ڈی ایم جان بوجھ کر جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے، این آر او کے لیے بےچین اپوزیشن عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تلی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پی ڈی ایم لاکھوں کا جلسہ بھی کرلیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

The post ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36SpiZq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear