کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بار زیادہ پاکستانی مرسکتے ہیں’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 18 نومبر، 2020

کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بار زیادہ پاکستانی مرسکتے ہیں’

اسلام آباد: وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بار زیادہ پاکستانی مرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ظفر مرزا نے لکھا کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لیکن اس کے باوجود پی ڈٰی ایم نے جلسے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پی ڈی ایم کا جلسے جاری رکھنے کا اعلان غیرذمہ دارانہ ہے، امید ہے سیاستدان عقل کے ناخن لیں گے، سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 208 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہو گئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 مریض جاں بحق

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید سینتیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 230 ہو گئی ہے، جب کہ 1 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

The post کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بار زیادہ پاکستانی مرسکتے ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36OzCBJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear