گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی: فردوس عاشق اعوان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 16 نومبر، 2020

گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی، عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، شدید موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام نے پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر جاتی عمرہ کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کیلبری کوئین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

گلگت بلتستان کی عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

The post گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی: فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f2HEue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear