بھارت کیلئے پروازیں کب تک معطل رہیں گی؟ سعودی ایئر لائن کی وضاحت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 21 نومبر، 2020

بھارت کیلئے پروازیں کب تک معطل رہیں گی؟ سعودی ایئر لائن کی وضاحت

ریاض : سعودی حکومت نے بھارت سے پروازوں کا سلسلہ تاحال بند رکھا ہوا ہے، السعودیہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا باقاعدہ اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عربین ائیر لائن السعودیہ نے مؤثر خروج عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) رکھنے والوں کی انڈیا سے سعودی عرب واپسی کے حوالے سے استفسار کا جواب دیا ہے۔

عاجل ویب کے مطابق انڈین شہری نے دریافت کیا تھا کہ مؤثر خروج و عودہ رکھنے والوں کے لیے انڈیا سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی۔

السعودیہ نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت انڈیا سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں معطل ہیں۔ جب بھی بحالی کا فیصلہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

السعودیہ نے یاد دہانی کرائی کہ قیادت کی ہدایت کی مطابق یکم جنوری سے بین الااقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم متعلقہ ادارے اس بات کی توثیق یکم دسمبر کو کریں گے۔

ترجمان السعودیہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مستثنی زمروں کے لیے السعودیہ کی پروازیں پندرہ ستمبر سے چل رہی ہیں۔

The post بھارت کیلئے پروازیں کب تک معطل رہیں گی؟ سعودی ایئر لائن کی وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35NBUli

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear